اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان ہلاک - jammu kashmir

پولیس افسر نے بتایا کہ عرفان احمد کو بے ہوشی کی حالت میں ضلع ہسپتال بانڈی پورہ منتقل کیا گیا تھا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

By

Published : Jul 14, 2020, 3:16 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے کلوسہ علاقے میں منگل کی صبح ایک 22 سالہ نوجوان بجلی کا کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی زخمی ہوگیا۔

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے کلوسہ میں منگل کی صبح کام کے دوران ایک نوجوان بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

انہوں نے مہلوک مزدور کی شناخت عرفان احمد حجام ولد غلام رسول حجام ساکن کلوسہ اور زخمی مزدور کی شناخت عاقب آہنگر ولد غلام احمد آہنگر ساکن کلوسہ کے بطور کی ہے۔

موصوف پولیس افسر نے بتایا کہ عرفان احمد کو بے ہوشی کے عالم میں ضلع ہسپتال بانڈی پورہ منتقل کیا گیا تھا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد لاش کو آخری رسومات کی انجام دہی کے لئے لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔ دریں اثناء پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details