اردو

urdu

ETV Bharat / state

Awareness Rally Against Drug Abuse کشمیر طبیہ کالج شلوت کی جانب سے منشیات مخالف ریلی کا اہتمام - ضلع بانڈی پورہ کے شلوت سوناواری

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر افتخار نے کہا کہ ایک ڈرگ فری سوسائٹی کے لیے ہم سب کو آگے آنا چاہئے اور سبھی ذمہ دار شہریوں کو منشیات کا قلع قمع کرنے میں اپنا تعاون پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ Kashmir Tibbia College Shilwat

کشمیر طبیہ کالج شِلوَت کی جانب سے منشیات مخالف ریلی کا احتمام
کشمیر طبیہ کالج شِلوَت کی جانب سے منشیات مخالف ریلی کا احتمام

By

Published : Sep 1, 2022, 2:30 PM IST

بانڈی پورہ : منشیات کے نقائص اور مضر اثرات سے لوگوں کو باخبر کرنے کے غرض سے آج ضلع بانڈی پورہ کے شلوت سوناواری میں کشمیر طبیہ کالج شِلوَت کی جانب سے ایک منشیات مخالف ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں کالج کے طلباء اور میڈیکل اسٹاف کے علاوہ ملازمین نے شرکت کی، یہ ریلی کالج کیمپس شلوت سے شروع ہوکر سرینگر بانڈی پورہ روڑ پر سمبل سوناواری سے ہوتے ہوئے سب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سمبل میں اختتام پذیر ہوئی۔Awareness Rally Against Drug Abuse

ویڈیو


ریلی میں ایس ڈی ایم سمبل، ڈی ایس پی سمبل، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کشمیر طبیہ کالج اور ایس ایچ او سمبل کے علاوہ دیگر کئی معزز شخصیات نے شرکت کی
اس ریلی کے دوران طلباء نے منشیات مخالف نعرے بازی کرتے ہوئے نوجوانوں کو اس مہلک نشے سے باز رہنے کی اپیل کی۔ اس دوران طلبہ نے اپنے ہاتھوں میں بینر پوسٹر اٹھا رکھے تھے جن پر نشہ مخالف پیغامات لکھے ہوئے تھے۔Awareness Rally

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر افتخار نے کہا کہ منشیات کی لت سے مرنے والوں کی صرف اپنی موت نہیں ہوتی بلکہ اس کے خاندان کی خواہشات بھی اس کے ساتھ ہی دفن ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ”ہر والدین اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں کہ کہیں وہ اس ناصور میں مبتلا تو نہیں ہورہے ہیں "
انہوں نے مزید کہا کہ ایک ڈرگ فری سوسائٹی کے لیے ہم سب کو آگے آنا چاہئے اور سبھی ذمہ دار شہریوں کو منشیات کا قلع قمع کرنے میں اپنا تعاون پیش کرنے کی ضرورت ہے۔




یہ بھی پڑھیں :Drug Free Campaign: منشیات سے ہونے والی بیماریوں کے بارے میں آگاہی پروگرام



ABOUT THE AUTHOR

...view details