اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: پانی کی قلت کے حوالے سے حاجن میں احتجاج

ضلع بانڈی پورہ میں حاجن کی عوام نے پانی کی قلت کے حوالے سے محکمہ جل شکتی اور ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

بانڈی پورہ: پانی کی قلت کے حوالے سے حاجن میں احتجاج
بانڈی پورہ: پانی کی قلت کے حوالے سے حاجن میں احتجاج

By

Published : Oct 31, 2020, 4:39 PM IST

شمالی کشمیر میں ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں لوگوں نے پینے کے صاف پانی کی قلت کے حوالے سے محکمہ جل شکتی اور ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

مقامی لوگوں نے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور بطور احتجاج سڑک کو بھی بند رکھا۔ جس کے نتیجے میں ٹریفک کی نقل و حمل بھی متاثر رہی۔

بانڈی پورہ: پانی کی قلت کے حوالے سے حاجن میں احتجاج

احتجاج میں شامل خواتین کا کہنا تھا کہ انہیں پینے کے پانی کو لیکر کافی مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

مظاہرین نے محکمہ جل شکتی اور ضلع انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’علاقے کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے، کثیر آبادی کو پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم رکھا جا رہا ہے۔‘‘

احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ انکے علاقے میں پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے تک احتجاج کو جاری رکھا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details