جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ میں رازدان ٹاپ پر تازہ برف باری کے باعث گریز بانڈی پورہ روڈ بند کر دیا گیا ہے۔ رازدان ٹاپ کے علاوہ ضلع کے کی دیگر علاقوں میں بھی برف باری کی اطلاع ہے۔
وہیں تازہ برف باری کی وجہ سے درجہ حرارت میں کافی کمی آئی ہے۔ ایس ڈی ایم گریز ڈاکٹر مدثر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گریز میں دوپہر تک تین انچ جبکہ سطح سمندر سے بارہ ہزار فت اونچے رازدان ٹاپ اور گریز کے دیگر ایسے پہاڑیوں پر آٹھ انچ کے قریب برف باری ہوئی ہے۔