شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سرحدی علاقہ گریز میں گزشتہ رات کو آگ لگنے Fire Break Out in Gurez سے کئی مکانات جل کر خاکستر ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سرحدی علاقہ گریز کے تاتری کلشے گاؤں میں گزشتہ رات کو ایک بجے کے آس پاس آگ نمودار ہوگئی جس نے کئ مکانات کو آگ کی لپیٹ میں لے لیا۔
Fire Break Out in Gurez: جموں وکشمیر کے گریز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی - etv bharat urdu
گریز کے تاتری کلشے گاؤں میں گزشتہ رات کو ایک بجے کے آس پاس Fire Break Out in Gurez آتشزدگی پیش آئی جس نے کئی مکانات کو آگ کی لپیٹ میں لے لیا۔
بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ گاؤں میں دس سے بارہ رہائشی مکانات کو آگ نے شدید نقصان پہنچایا ہے۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس معاملے پر جائزہ لیا جارہا ہے کہ آگ لگنے کی کیا وجہ تھی اور کتنا نقصان اس کی وجہ سے پہنچا ہے اس کی تفصیلات لی جارہی ہے
گریز کے سماجی و سیاسی کارکنوں نے ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ سے اگ سے متاثرہ افراد کو امداد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ چونکہ سردی کا موسم چل رہا ہے اور متاثرہ کنبے پہلے سے ہی سطح غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے لوگ ہیں لہٰذا ان مشکل حالات میں ان کی امداد کی جائے۔