اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ : ضلع ہسپتال میں اب بھی سہولیات کا فقدان - urdu news

اسپتال کا جائزہ لینے کے بعد فائنینشیئل کمشنر نے یقین دلایا کہ چند مسائل کو اگلے چند روز کے دوران حل کیا جائے گا جبکہ بقیہ دیگر مسائل کو پورا کرنے میں کچھ وقت درکار ہوگا۔

bandipora
bandipora

By

Published : Dec 11, 2020, 7:15 PM IST

تقریباً نو برس گزر جانے کے بعد اگرچہ ضلع ہسپتال بانڈی پورہ کو اب مکمل طور پر عوام کے لئے کھولا گیا ہے۔ تاہم ابھی بھی کئی بنیادی اور اہم سہولیات میسر نہیں ہیں۔

ہسپتال کے لئے بجلی کی ہاٹ لائن ابھی تک نہیں بچھائی گئ ہے۔ لفٹ سسٹم بھی نامکمل رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسٹاف کی شدید قلت جبکہ ایمرجنسی کے لئے پورے ہسپتال کے لئے محض تین ایمبولینس گاڑیاں موجود ہیں جو کہ بہت پرانی ہوچکی ہیں۔

باںڈی پورہ میں فائینیشنل کمشنر کا دورہ

اس کے علاوہ فرنیچر اور اہم مشینری کی بھی شدید قلت نظر آرہی ہے. جس میں خصوصاً ایکسرے، الٹرا سونو گرافی مشینیں قابل ذکر ہیں۔

ضلع ہسپتال بانڈی پورہ کی عمارت کا کام آج سے تقریباً نو سال قبل دو ہزار گیارہ میں شروع کیا گیا تھا. اس دوران ضلع ہسپتال کا کام کاج ایک بہت ہی پرانی اور چھوٹی سی عمارت میں جاری تھا جس کے باعث نہ صرف یہاں کے عوام کو بلکہ ہسپتال کے عملے کو بھی آئے روز شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

اس عرصے کے دوران نئے ہسپتال کے شروع کیے جانے کا یہاں کے عوام کے لئے ایک خواب بن گیا تھا. جوکہ پورا تو ہوا لیکن بنیادی سہولیات کے بغیر۔

یہ بھی پڑھیے
پونچھ: گولہ باری میں پانچ پاکستانی فوجی ہلاک

اس سلسلے میں فائنینشیئل کمشنر ہیلتھ اٹل ڈھلو نے ڈائریکٹر ہیلتھ سمیر احمد متو کے ساتھ ضلع ہسپتال بانڈی پورہ کا تفصیلی دورہ کر کے تمام نامکمل سہولیات کا جائزہ لیا.

اس موقعے پر ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ سی ایم او بانڈی پورہ اور محکمہ صحت سے منسلک دیگر افسران نے انہیں تمام ایسے نامکمل سہولیات سے آگاہ کیا اور اس بارے میں جانکاری بھی فراہم کی۔

تفصیلی جائزہ لینے کے بعد فائنینشیئل کمشنر نے یقین دلایا کہ چند مسائل کو اگلے چند روز کے دوران حل کیا جائے گا جبکہ بقیہ دیگر مسائل کو پورا کرنے میں کچھ وقت درکار ہوگا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ بہت جلد اس ہسپتال کو سبھی بنیادی سہولیات سے لیس کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details