ضلع بانڈی پورہ کے سمبل علاقے کے گورنمنٹ مڈل اسکول گاڈہ کھڈ گامدو میں ’’میگا انرولمنٹ ڈرائیو‘‘ Mega Enrolment Driveکے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں زونل ایجوکیشن افسر، محکمہ تعلیم کے افسران، طلبہ سمیت منتخب عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔
ضلع بانڈی پورہ میں انرولمنٹ ڈرائیو، ریلی کا اہتمام اس موقع پر طلبہ نے تقریب کے حوالے سے مقالات پڑھے، وہیں رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے گئے جن کو حاضرین نے خوب سراہا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے زونل ایجوکیشن افسر ریاض احمد نے بتایا کہ ’’سرکاری اسکولوں میں بہتر تعلیم فراہم کرنے کے لیے انتظامیہ وعدہ بند ہے اور آج اس میگا انرولمنٹ ڈرائیو میں سینکڑوں نئے بچوں کا داخلہ سرکاری اسکولوں نمیں کیا گیا۔‘‘
انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کا داخلہ سرکاری سسکولوں میں کرائیں جہاں بچوں کو اعلیٰ و معیاری تعلیم بالکل مفت فراہم کی جاتی ہے۔
بعد ازاں ایک انرولمنٹ ڈرائیو Enrolment Drive in Bandiporaکا بھی اہتمام کیا گیا۔