اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے اسکولی عمارت عوام کے لیے وقف - امامیہ پبلک اسکول

ضلع بانڈی پورہ میں ایک مقامی غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے تقریب کے دوران اسکول کے لیے تعمیر کردہ عمارت کا افتتاح کیا گیا۔

بانڈی پورہ: غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے اسکولی عمارت عوام کے لیے وقف
بانڈی پورہ: غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے اسکولی عمارت عوام کے لیے وقف

By

Published : Apr 10, 2021, 7:22 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ’’ایجوکیشنل ٹرسٹ کشمیر‘‘ نامی ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب کے دوران درجنوں اسکول کے طلبہ نے مختلف تعلیمی، تمدنی پروگرامز کا مظاہرہ کر کے دادِ تحسین وصول کی۔

بانڈی پورہ: غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے اسکولی عمارت عوام کے لیے وقف

اس تقریب کا انعقاد سوناواری کے گامدو علاقے میں واقع امامیہ پبلک اسکول میں کیا گیا۔ تقریب کے دوران امامیہ پبلک اسکول کے لیے تعمیر کردہ عمارت کا افتتاح کر کے اسے عوام کے لیے وقف کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ ایجوکیشنل ٹرسٹ کشمیر گذشتہ کئی دہائیوں سے کشمیر میں دور افتادہ اور سماجی طور پر پسماندہ علاقوں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہا ہے اور اس کے تحت تنظیم نے مختلف علاقوں میں متعدد اسکول قائم کیے ہیں جہاں منتظمین کے مطابق ’’قلیل فیس پر اعلی اور معیاری تعلیم سے بچوں کو آراستہ کیا جاتا ہے۔‘‘

ایجوکیشنل ٹرسٹ کشمیر کے صدر ریٹائرڈ جسٹس محمد شفیع خان نے تقریب کی صدارت کی۔ اس کے علاوہ تنظیم سے وابستہ کارکنان و رضاکاروں نے بھی شرکت کی۔

تقریب کے دوران اپنی تقریروں میں مقررین نے ایجوکیشنل ٹرسٹ کشمیر کی جانب سے انجام دی جا رہی مختلف سرگرمیوں کے حوالے سے سامعین کو باخبر کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details