شمالی کشمیر North Kashmirکے ضلع بانڈی پورہ کے ترگام - گنستان رابطہ سڑک کی خستہ حالی عوام کے لئے مشکلات پیدا Dilapidated Road Irks Residentsکر رہی ہے۔
خستہ حال رابطہ سڑک سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا مقامی لوگوں کے مطابق اندرونی سڑک کی حالت کافی خراب ہو چکی Road in Shamblesہے جس کی وجہ سے لوگوں کو عبور و مرور میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سڑک میں جگہ جگہ بڑے اور گہرے گھڑے بن گئے ہیں جن میں بارشوں کے دوران پانی جمع رہتا ہے جس وجہ سے سڑک پر چلنا دشوار کن ہوتا جا رہا ہے۔
مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ رابطہ سڑک کی مرمت کی جائے تاکہ انہیں مزید دشواریوں سے چھٹکارا حاصل ہو سکے۔
مزید پڑھیں:Dilapidated Road kishtwar: کشتواڑ میں سڑک کی خستہ حالت سے عوام پریشان
ایک مقامی باشندے نے بتایا کہ انہوں نے اس سلسلے میں پہلے بھی کئی دفعہ انتظامیہ سمیت متعلقہ محکموں کو اس بارے میں آگاہ کیا اور انہیں رابطہ سڑک کی تعمیر کے حوالے سے گزارشات کیں، تاہم ان کے مطابق رابطہ سڑک کی مرمت نہیں کی گئی۔
انہوں نے اعلی حکام کو اس بارے میں نظر ثانی کرنے اور سڑک کی تعمیر و مرمت کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ لوگوں کو روز مرہ کے مرور و عبور میں دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔