شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے اجس سوناواری علاقے میں کئی دنوں سے اکثر آبادی مختلف پانی سے پیدہ شدہ امراض میں مبتلا ہے۔ تمام متاثرہ افراد اس وقت بخار اور معدے سے متعلق دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں جبکہ ڈاکٹروں کا ماننا ہے کہ ابھی انفیکشن کا اصل ذریعہ معلوم نہیں ہوسکا ہے لیکن اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ پانی سے پیدا ہونے والی بیماری ہوسکتی ہے-
ادھر مقامی لوگوں کا بھی الزام ہے کہ علاقے میں پینے کی پانی کی سپلائی شفاف نہیں ہے نتیجتاً انہیں گندہ پانی پینے کے لئے مجبور کیا جاتا ہے-
بانڈی پورہ: کیا لوگ گندہ پانی پینے سے بیمار ہو رہے ہیں؟ - jammu and kashmir
علاقے میں موجود ایک پرائمری ہیلتھ سنٹر میں ان مریضوں کا کووڈ ٹیسٹ بھی کیا جارہا ہے- ضلع انتظامیہ نے ان مریضوں کے لئے ریپڈ کووڈ ٹیسٹ کو یقینی بنانے کے لئے ایک ریپڈ ٹیسٹ مرکز قائم کیا ہے تاکہ سارے مریضوں کا کووڈ ٹیسٹ کیا جاسکے-
ادھر علاقے میں موجود ایک پرائمری ہیلتھ سنٹر میں ان مریضوں کا کووڈ ٹیسٹ بھی کیا جارہا ہے- ضلع انتظامیہ نے ان مریضوں کے لئے ریپڑ کووڈ ٹیسٹ کو یقینی بنانے کے لئے ایک ریپڑ ٹیسٹ مرکز قائم کیا ہے تاکہ سارے مریضوں کا کووڈ ٹیسٹ کیا جاسکے-
متعلقہ میڈیکل آفیسر کے مطابق اس دوران قریب 200 سے زائد مریضوں کا معالجہ کیا گیا تاہم ان میں سے 30 سے زائد مریض معدے سے متعلقہ انفیکشن میں مبتلا پائے گئے جو عام طور پر کچھ دن جاری رہ سکتا ہے جبکہ دیگر لوگوں میں چھوٹی موٹی علامات پائی گئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ بیماری کی اصل وجہ علاقے میں ناصاف پانی کی سپلائی ہوسکتی ہے- ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں پانی کی سیمپلنگ کی گئی ہے اور اسے ٹیسٹ کے لئے بھیجا گیا ہے تاکہ یہ پتہ کیا جاسکے کہ کیا بیماری پانی کی وجہ سے پھیلی ہے۔