کچھ روز قبل شادی پورہ کے مقام پہ دریائے جہلم کے علاقے میں مٹی ڈھے جانے سے تشویش کا ماحول پیدا ہوگیا تھا۔
انڈی پورہ: ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد نے شادی پورہ کا جائزہ لیا
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد نے شادی پورہ علاقے کا دورہ کیا اور اس دوران دریائے جہلم کے کناروں کو مضبوط بنانے اور سیلاب سے بچاؤ کے لئے وہاں مشینری کام کا حکم دیا-
جس کے بعد لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ یہاں پہنچ کر خود صورتحال کا جائزہ لیں اور اس کے لئے اقدامات کریں۔
ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ نے اس دورے کے دوران عوام کے مسائل، شکایات اور مطالبات سنے اور ان کے ازالے کی یقین دہانی کرائی۔
ان کے ہمراہ ایس ڈی ایم سمبل ڈاکٹر بشیر احمد، ایگزیکٹو انجینئر آبپاشی اور فلڈ کنٹرول (آئی اینڈ ایف سی) آر اینڈ بی اور پی ڈی ڈی کے اعلی افسران کے علاوہ تحصیلدار سسمبل اے ای ای جل شکتی اور ضلع کے مزید دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں:سرینگر میں صحافیوں اور عزاداروں کی پٹائی
ڈاکٹر اویس نے مختلف ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا، سیلاب سے بچاؤ کے کاموں کا بھی معائنہ کیا اور شادی پورہ میں دریائے جہلم اور دیگر ندیوں کے کناروں کی مضبوطی کے لیے اقدامات کیے۔