ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد نے پریس بریفنگ میں کہا کہ اس وقت یہاں کورونا وائرس کے محض 80 ایکٹیو کیسز ہیں جن میں سے 72 ہوم آئسولیشن میں ہیں جب کہ بقیہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ انہوں کہا کہ کورونا پازیٹیو کیسز کی تعداد 0.5 تک پہنچ چکی ہے۔
بانڈی پورہ: عیدالاضحیٰ پر بھی کورونا گائڈ لائنز پر عمل آوری کی اپیل - Bandipora coronavirus
بانڈی پورہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد نے عیدالاضحیٰ سے متعلق پریس بریفنگ میں کہا کہ تہوار کے باوجود بھی ایس او پیز کا خیال رکھا جائے۔
بانڈی پورہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد
یہ بھی پڑھیں: بانڈی پورہ: عید الاضحی کے پیش نظر میٹنگ کے دوران انتظامات کا جائزہ
ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے پیش نظر متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ کورونا گائڈ لائنز کی پاسداری کرانے میں کسی طرح کی کوتاہی سے کام نہ لیں۔