اردو

urdu

ETV Bharat / state

Blood Donation Camp Bandipora: حاجن، بانڈی پورہ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد - سوناواری میں بلڈ ڈونیشن کے عالمی دن پر

ہر برس 14جون کو عطیہ خون کا عالمی دن منایا جاتا ہے اس روز بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد کرنے کے علاوہ خون عطیہ کرنے کے فوائد کے حوالے سے آگاہی پروگرامز اور سیمنار بھی منعقد World Blood Donation Dayکیے جاتے ہیں۔

Blood Donation Camp Bandipora: حاجن، بانڈی پورہ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد
Blood Donation Camp Bandipora: حاجن، بانڈی پورہ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد

By

Published : Jun 15, 2022, 11:59 AM IST

بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن، سوناواری میں بلڈ ڈونیشن کے عالمی دن پر ایک عطیہ خون کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ Blood Donation Camp Bandiporaکمیونٹی ہیلتھ سینٹر حاجن میں منعقدہ اس پروگرام کا مقصد لوگوں میں خون کے عطیات دینے کے حوالے سے بیداری پیدا کرنا تھا۔ اسکے علاوہ، منتظمین کے مطابق، کیمپ کا انعقاد سے خون کا عطیہ دینے والے افراد کی حوصلہ افزائی بھی مقصود تھی۔

Blood Donation Camp Bandipora: حاجن، بانڈی پورہ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد

بلڈڈونیشن کیمپ کا اہتمام کمیونٹی میڈیسن صورہ اور گورنمنٹ میڈیکل کالج بمنہ کی جانب سے مشترکہ طور پر کیا گیا تھا۔ کیمپ سہ پہر 3 بجے تک جاری رہا جس میں تقریباً 50 عطیہ دہندگان نے خون کا عطیہ پیش کیا۔ Bandipora Blood Donation Campڈاکٹروں کی ٹیم نے عطیہ کرنے والوں کو یقین دلایا کہ ان کا خون غریب اور ضرورت مند افراد کی زندگی بچانے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

آرگنائزرس نے عوام الناس سے خون کا عطیہ پیش کرنے کی اپیل کی تاکہ ایمرجنسی کے دوران عطیہ کیا ہوا خون حاجت مندوں اور ضرورتمندوں کی زندگی بچانے کے لیے استعمال کیا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details