علاقے میں پینے کا صاف پانی نہ ہونے کے سبب خواتین کو ندی نالوں اور دریاؤں سے پانی لانا پڑتا ہے۔ مقامی خاتون کا کہنا ہے کہ' پانی کی قلت کے سبب انہیں شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔
بانڈی پورہ: لوگوں کو صاف پانی کی قلت کا سامنا پانی کے میسر نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کی بستی کو گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی لوگوں کا ماننا ہے کہ انہیں پینے کے صاف پانی کے حوالے سے کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ صاف پانی کے نہ ملنے کی وجہ سے انہیں مجبوراً گندہ پانی پینا پڑتا ہے یا پھر دور ندی نالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ' متعدد دفعہ متعلقہ حکام کو اس حوالے سے باخبر کیا گیا ہے، تاہم ہمیشہ انہیں نظرانداز کیا گیا۔
ان کا مطالبہ ہے کہ انہیں اس تعلق سے مستقل طور پر پانی کی سہولت فراہم کی جائے، تاکہ انہیں مستقبل میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
قابل ذکر ہے کہ پینے کا صاف پانی نہ ملنے کی وجہ سے یہاں بیماریوں کے پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔ کئی معزز شہریوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ' انہوں نے انتظامیہ کو اس بارے میں بارہا مطلع کیا، تاہم مناسب اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں- وہ چاہتے ہیں کہ پورے علاقے میں اس بنیادی ضرورت کو یقینی بنایا جائے تاکہ انہیں مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔