اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: اسکول کے سامنے سے مٹی کا ڈھیر ہٹانے کا مطالبہ - f Piles of mud in front on School in Banyari

مقامی لوگوں نے بتایا کہ ڈریجینگ کی وجہ سے جو مٹی کے ڈھیر اسکول کے آس پاس لگائے گئے ہیں انہیں نہ صرف ہٹایا جائے بلکہ یہاں مٹی اور کیچڑ آئندہ بھی جمع نہ کیا جائے-

بانڈی پورہ: اسکول کے سامنے مٹی کے ڈھیر ہٹانے کا مطالبہ
بانڈی پورہ: اسکول کے سامنے مٹی کے ڈھیر ہٹانے کا مطالبہ

By

Published : May 24, 2021, 4:10 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے بانیاری شرقی علاقے میں ولر جھیل کی ڈریجینگ کی وجہ سے ایک اسکول کے ارد گرد مٹی اور کیچڑ کے ڈھیر جمع ہوگئے ہیں-

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈریجینگ کی وجہ سے جو مٹی یہاں جمع رکھی گئی ہے اس کی وجہ سے اسکول کے صحن میں پانی جمع ہونے کا خطرہ لاحق ہے اور مستقبل میں جب اسکول کھلے گے تو بچوں کو اس میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑے گا -

بانڈی پورہ: اسکول کے سامنے مٹی کے ڈھیر ہٹانے کا مطالبہ

انہوں نے بتایا کہ ڈریجینگ کی وجہ سے جو مٹی کے ڈھیر اسکول کے آس پاس لگائے گئے ہیں انہیں نہ صرف ہٹایا جائے بلکہ یہاں مٹی اور کیچڑ آئندہ بھی جمع نہ کیا جائے-
بانیاری شرقی میں موجود یہ سرکاری اسکول اگر چہ کورونا کرفیو کی وجہ سے ان دنوں بند ہی ہے۔ تاہم مستقبل قریب میں جب اسکول کھلے گے تو بچوں کو اس وجہ سے کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑے گا جس کے لئے مقامی لوگوں کو خدشہ لاحق ہے کہ اگر بارش ہوئی تو اسکول اور اس کا صحن پانی میں ڈوب جائے گا- مقامی لوگوں نے یہاں کیچڑ اور مٹی کے ڈھیر نہ ڈالنے اور اس کی صفائی کا مطالبہ کیا ہے-

ABOUT THE AUTHOR

...view details