اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: جہلم کے کناروں پر مستقل باندھ تعمیر کیے جانے کا مطالبہ

ضلع بانڈی پورہ کے بخشی بل علاقے میں دریائے جہلم کے کناروں سے مٹی کھسکنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مقامی آبادی نے فوری طور مستقل باندھ تعمیر کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بانڈی پورہ: جہلم کے کناروں پر مستقل باندھ تعمیر کیے جانے کا مطالبہ
بانڈی پورہ: جہلم کے کناروں پر مستقل باندھ تعمیر کیے جانے کا مطالبہ

By

Published : Jul 10, 2021, 6:16 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے بخشی بل گاؤں میں دریائے جہلم کے کناروں سے مٹی کھسک رہی ہے جس کے سبب لوگوں کو تشویش لاحق ہو گئی ہے۔

بانڈی پورہ: جہلم کے کناروں پر مستقل باندھ تعمیر کیے جانے کا مطالبہ

مقامی لوگوں کو خدشہ ہے کہ اگر دریائے جہلم کے کناروں پر مستقل باندھ تعمیر نہیں کیا گیا تو پانی کے تیز بہاؤ کے دوران کچا بنڈ ٹوٹ کر سیلابی شکل اختیار کر سکتا ہے۔

خیال رہے کہ بخشی بل کے مقام پر دریائے جہلم کے کنارے پر موجود بنڈ سے کئی جگہوں پر مٹی کھسک رہی ہے جس کے سبب کثیر آبادی کو بڑے حادثے کا خدشہ لاحق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر فوری طور باندھ تعمیر نہ کیا گیا تو آئندہ دنوں خاص کر خزاں میں تیز بہائو کے سبب علاقے میں سیلاب کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:بانڈی پورہ: میونسپل انتظامیہ سمبل کی جانب سے کوڑے دان کی تقسیم

مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے فوری طور مستقل اور کنکریٹ باندھ تعمیر کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details