اردو

urdu

ETV Bharat / state

حاجن میں پنچوں اور سرپنچوں کے لئے آگہی پروگرام کا انعقاد

پنچایتی راج کو مضبوط بنانے اور پنچوں و سرپنچوں کو مختلف قوانین و حقوق سمیت انہیں حاصل اختیارات کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی غرض سے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں آگہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

حاجن میں پنچوں اور سرپنچوں کے لئے آگہی پروگرام کا انعقاد
حاجن میں پنچوں اور سرپنچوں کے لئے آگہی پروگرام کا انعقاد

By

Published : Apr 20, 2021, 2:13 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن میں ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی بانڈی پورہ کی جانب سے پنچوں اور سرپنچوں کے لئے ایک آگہی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

حاجن میں پنچوں اور سرپنچوں کے لئے آگہی پروگرام کا انعقاد

اس موقع پر بلاک حاجن سے وابستہ درجنوں پنچوں اور سرپنچوں نے پروگرام میں حصہ لیا اور پنچایتی راج سے متعلق مختلف حقوق اور قوانین کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

اس پروگرام کا انعقاد ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی بانڈی پورہ نے بلاک ڈیولپمنٹ حاجن کے اشتراک سے کیا تھا، جس کا مقصد پنچوں اور سرپنچوں کو مختلف حقوق اور قوانین سے متعلق جانکاری فراہم کرنا تھا۔

پروگرام کے دوران ڈاکٹر مرتضی، بلاک میڈکل آفیسر حاجن، اور ایڈووکیٹ عابد حسین نے پنچوں اور سرپنچوں کو پنچایتی راج کے تعلق سے مختلف قوانین اور انہیں حاصل اختیارات سے آگاہ کیا تاکہ وہ اپنے متعلقہ پنچایتی حلقوں میں ان تراکیب اور ہدایات کو اپنا کر پنچایتی راج کو مضبوط کرسکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details