اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: خفیہ ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد - کمین گاہ

شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں حفاظتی اہلکاروں نے عسکریت پسندوں کے ایک خفیہ ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بانڈی پورہ: خفیہ ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
بانڈی پورہ: خفیہ ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

By

Published : Aug 24, 2021, 2:23 PM IST

فوج کی 26 آسام رائفلز نے منگل کو ضلع بانڈی پورہ میں عسکریت پسندوں کی ایک کمین گاہ کا پتہ لگاکر اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بانڈی پورہ: خفیہ ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

فوجی ذرائع کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فوج کی 26 آسام رائفلز نے بانڈی پورہ کے ناگہ مرگ، آلوسہ کے جنگلات میں تلاشی کارروائی انجام دی۔

مزید پڑھیں:سوپور انکاؤنٹر تین عسکریت پسندوں کی ہلاکت پر ختم

ذرائع کے مطابق تلاشی کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں کی ایک کمین گاہ کا پتہ لگا کر وہاں سے اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد کیا گیا۔ برآمد کیے گئے اسلحہ میں ایک درجن کے قریب UBGL اور کئی چینی ساخت کے دستی بم بھی شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details