شمالی کشمیر کے سرحدی علاقہ گریز میں فوج نے طبی کیمپ منعقد کیا جس میں فوج کی جانب سے ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں۔
کیمپ کا افتتاح داور بٹالین کے کمانڈنگ افسر نے کیا۔ اس موقع پر مقامی لوگوں کی خاصی تعداد طبی معائنے کے لئے میڈیکل کیمپ میں حاضر ہوئی۔

میڈیکل کیمپ میں فوج کے ماہر ڈاکٹرز نے لوگوں کی طبی جانچ کی اور ان میں مفت ادویات بھی تقسیم کیں۔
مقامی لوگوں نے فوج کی جانب سے کی گئی اس پہل کی ستائش کی اور کہا کہ فوج کی جانب سے طبی سہولیات کے علاوہ دیگر سہولیات بھی پہنچائی جارہی ہے۔
عوام نے اس طرح کے کیمپس کو مستقبل میں بھی منعقد کرانے کی فوج سے اپیل کی تاکہ ’’علاقہ کے پسماندہ لوگ مستفید ہوسکیں۔‘‘