اردو

urdu

ETV Bharat / state

Book Release Function : بانڈی پورہ میں احسن میموریل فاؤنڈیشن کی جانب سے ادبی نشست کا انعقاد - ادبی تنظیم نے ایک ادبی نشست کا انعقاد عمل میں لایا

اس موقع پر احسن میموریل فاؤنڈیشن حاجن نے  بانڈی پورہ کے ممتاز شاعر اور مصنف غلام حسن تسکین کی لکھی اور مرتب کردہ تین کتابوں کی رسم رونمائی بھی انجام دی۔ Books of poet Ghulam Hassan Taskeen

بانڈی پورہ: احسن میموریل فاؤنڈیشن کی جانب سے ادبی نشست کا انعقاد
بانڈی پورہ: احسن میموریل فاؤنڈیشن کی جانب سے ادبی نشست کا انعقاد

By

Published : May 31, 2022, 12:30 PM IST

بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن میں احسن میموریل فاؤنڈیشن نامی ادبی تنظیم نے ایک ادبی نشست کا انعقاد عمل میں لایا جس میں کشمیر کے مختلف علاقوں کے تعلق رکھنے والے سرکردہ شاعروں، قلمکاروں اور ادیبوں نے شرکت کی۔Book release function

اس موقع پر احسن میموریل فاؤنڈیشن حاجن نے بانڈی پورہ کے ممتاز شاعر اور مصنف غلام حسن تسکین کی لکھی اور مرتب کردہ تین کتابوں کی رسم رونمائی بھی انجام دی۔ اس پوری نشست کی ریلیز کی تقریب کی صدارت ادبی مرکز کمراز کے صدر محمد امین بٹ نے کی اس کے علاوہ پروفیسر شاد رمضان، فیاض تلگامی، عبدالاحد حاجنی بھی ایوانِ صدارت میں موجود تھے۔ books of poet Ghulam Hassan Taskeen

بانڈی پورہ: احسن میموریل فاؤنڈیشن کی جانب سے ادبی نشست کا انعقاد


اس موقع پر مقررین نے زبان اور ادب اور تعلیم کے شعبے میں غلام حسن تسکین کی زندگی اور خدمات پر زور دیا۔ انہوں نے اس اہم ادبی تقریب کے انعقاد پر احسن میموریل فاؤنڈیشن حاجن کی کاوشوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں : Literary Forum On Late Syed Rasool Pompur: مشہور صوفی شاعر مرحوم سید رسول پونپرکی یاد میں تقریب کا اہتمام


ABOUT THE AUTHOR

...view details