اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: ٹیکہ کاری کی تیاریوں پر جائزہ میٹنگ - ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد

بانڈی پورہ میں کوویڈ-19 ویکسینیشن کے متعلق تمام تیاریوں کا جائزہ لینے اور حتمی شکل دینے کے لیے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد نے ڈسٹرکٹ لیول ٹاسک فورس (ڈی ایل ٹی ایف) کا اجلاس طلب کیا۔

bandipora administration all set to launch covid vaccination on January 16
بانڈی پورہ انتظامیہ کی کوویڈ ویکسینیشن کی تیاریوں پر جائزہ میٹنگ

By

Published : Jan 15, 2021, 10:34 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں کورونا کی ٹیکہ کاری کے متعلق مختلف سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد کی زیر صدارت میں ڈسٹرکٹ لیول ٹاسک فورس (ڈی ایل ٹی ایف) کا اجلاس منعقد کیا گیا۔

بانڈی پورہ انتظامیہ کی کوویڈ ویکسینیشن کی تیاریوں پر جائزہ میٹنگ

اجلاس میں چیف میڈیکل آفیسر بانڈی پورہ ڈاکٹر بشیر احمد، چیف ایجوکیشن آفیسر جاوید اقبال، نائب سی ایم او، بی ایم او بانڈی پورہ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس اور ضلع کے دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر اویس نے ٹیکہ کاری کے لیے کی گئی تمام تیاریوں کا جائزہ لیا اور ویکسینیشن کے عمل کو بآسانی تکمیل تک پہنچانے کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی۔ انھوں نے بتایا کہ کوویڈ ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کا آغاز 16 جنوری سے ضلع کے دو مراکز میں ہوگا۔

ڈی سی بانڈی پورہ نے بتایا کہ 16 جنوری کو افتتاحی تقریب کے لیے حاجن اور سمبل میں دو مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں 109 ویکسینیشن مقامات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے اور پہلے مرحلے میں 35 ویکسینیشن مراکز فعال ہوں گے، جس میں صحت اور فرنٹ لائن ورکرز کو کوویڈ ویکسین دی جائے گی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ہر ایک ویکسینیشن سینٹر میں پانچ ممبران شامل ہوں گے، جن میں دو ویکسینیٹرز، سیکیورٹی آفیسر اور ڈیٹا انٹری آپریٹر شامل ہیں۔

اس موقع پر ڈی ڈی سی نے ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کی تشکیل کی بھی ہدایت دی ہے، جس میں کسی بھی عجلت کا فوری جواب دینے کے لیے ڈاکٹر اور ایک پیرامیڈک شامل ہوگا، انہوں نے ضلع سطح کے کنٹرول روم کو فعال رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر میں ٹیکہ کاری کا عمل کل سے

ABOUT THE AUTHOR

...view details