شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا معاملات کو روکنے کے لئے ضلع انتظامیہ نے ایک وسیع و عریض آبادی کو کورونا سے بچانے کے لئے ڈور سٹپس پر ویکسین لگانے کی مہم شروع کردی ہے-
بانڈی پورہ میں ڈور ٹو دور ویکسینیشن مہم شروع جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں کووڈ 19 کے معاملات میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس سے قبل کچھ اموات بھی ہوئی ہیں۔ کورونا کے بڑھتے معاملات کو روکنے کے لئے جموں و کشمیر انتظامیہ نے کورونا کرفیو لگایا ہے۔
ادھر دیگر کئی اضلاع کی طرح بانڈی پورہ ضلع میں بھی تیزی سے بڑھ رہے کورونا معاملوں کو روکنے کے لئے انتظامیہ نے ایک وسیع و عریض آبادی کو کورونا سے بچانے کے لئے آج سے باقاعدہ طور پر ڈور سٹپس پہ لوگوں کو ویکسین لگانے کی مہم شروع کر دی ہے۔ جس کے تحت تمام آبادی کو ویکسین لگانے میں مدد مل سکتی ہے-
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا کی اس چین کو جلد سے جلد توڑنے کے لئے ہم نے یہ قدم اُٹھایا ہے۔ لاک ڈاؤن کے چلتے ٹرانسپورٹیشن نہ ہونے کی وجہ سے لوگ ویکسینیشن سنٹزز پر نہیں پہنچ پا رہے تھے۔
اسی لئے ضلع انتظامیہ نے یہ قدم اُٹھایا ہے۔ ادھر مقامی لوگوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کی کافی سراہنا کی ہے اور اسے کورونا وائرس کی وبائی صورتحال پر قابو پانے میں ایک اہم اور ضروری قدم سے تعبیر کیا جارہا ہے۔