ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ نے بدھ کے روز بانڈی پورہ ضلع میں ماہی گیروں کی جماعت کو ترقی دینے کے مقصد کے لئے پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی) کے تحت 14.50 کروڑ روپے کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔
جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ (چیف پلاننگ آفیسر) بانڈی پورہ امتیاز احمد نے اس اسکیم کے اجزاء کو حتمی شکل دی، جس میں ماہی گیر برادری کی سماجی و معاشی حالت کو بہتر بنانے کے اقدامات شامل ہیں۔ اس میٹنگ میں چیف ایگریکلچر آفیسر بانڈی پورہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز، ڈسٹرکٹ لیڈ بینک منیجر، سینئر سائنسدان کے وی کے ہلال احمد کے علاوہ ایس کیو اے ایس ٹی کے فشریز فیکلٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر چیف پلاننگ آفیسر نے کہا کہ موٹر بوٹوں کے لئے 7.50 کروڑ روپے کا منصوبہ رکھا گیا ہے جس کے تحت ماہی گیر برادری کو سبسڈی نرخوں پر موٹر کشتیاں مہیا کی جائیں گی جو نہ صرف ماہی گیر برادری کو مچھلیوں کی نقل و حمل میں مدد فراہم کرے گی بلکہ اس سے سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔