اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: روڈ سیفٹی مہینے کے تحت آگہی مہم کا آغاز

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں بھی بتیسویں روڑ سیفٹی مہینے کے تحت ایک آگہی مہم کا آغاز کیا گیا جس میں ڈی سی بانڈی پورہ نے منی سیکریٹریٹ سے ہری جھنڈی دکھا کر گاڑیوں کو روانہ کیا۔

بانڈی پورہ: روڈ سیفٹی مہینے کے تحت آگہی مہم کا آغاز
بانڈی پورہ: روڈ سیفٹی مہینے کے تحت آگہی مہم کا آغاز

By

Published : Jan 18, 2021, 4:27 PM IST

ضلع بانڈی پورہ میں پیر کو موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بتیسویں روڈ سیفٹی مہینے کے تحت ایک آگہی مہم کا آغاز کیا جو سترہ فروری تک جاری رہے گی۔

اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے منی سیکریٹریٹ بانڈی پورہ سے ہری جھنڈی دکھا کر گاڑیوں کو روانہ کیا جو مختلف علاقوں سے گزر کر عوام کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنے اور ان کی خلاف ورزی کرنے پر عائد کیے جانے والے جرمانے اور دیگر کارروائیوں سے متعلق جانکاری فراہم کریں گی۔

بانڈی پورہ: روڈ سیفٹی مہینے کے تحت آگہی مہم کا آغاز

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے کہا کہ ’’اگر ٹریفک قوانین پر من و عن عمل کیا جائے تو حادثات کے دوران ہوئے جانی نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ کہا کہ ’’یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم ان قوانین کو عملانے میں سستی کا مطاہرہ نہ کریں اور اس حوالے سے لوگوں خاصکر نوجوانوں کو مطلع کرنا از حد ضروری ہے۔‘‘

اس موقع پر اے آر ٹی او بانڈی پورہ، ڈی ایس پی بانڈی پورہ اور دیگر کئی افسران بھی موجود تھے۔

قابل ذکر ہے کہ اس مرتبہ روڑ سیفٹی آگہی مہم ایک مہینے تک جاری رہے گی، اس سے قبل یہ پروگرام ہفتہ وار بنیادوں پر ہوا کرتا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details