ضلع بانڈی پورہ کے بنکوٹ علاقے میں ایک رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً دو دیگر رہائشی مکانات اور ایک گاؤ خانہ کو اپنی زد میں لے لیا۔
مقامی رضاکاروں اور فائر اینڈ ایمرجنسی اہلکاروں نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا تاہم اس دوران تین رہائشی مکانات اور ایک گاؤ خانہ مکمل طور پر خاکستر ہوگئے جب کہ اس حادثے میں ایک گائے بھی جھلس کر ہلاک ہو گئی۔