شری امرناتھ یاترا 2022 کا پہلا قافلہ آج شادی پورہ سوناواری میں واقع ٹرانزٹ کیمپ پہنچا جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ یاتریوں کا پہلا گروپ یہاں کچھ روز تک قیام کرے گا اور اس کے بعد بابا برفانی کے درشن کے لیے بال تل کی طرف روانہ ہوگا۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے یاتریوں کا کہنا تھا کہ ہاں پہنچ کے انہیں کافی بہتر لگ رہا ہے اور ہر لحاظ سے انتظامیہ نے یہاں پر خاطرخواہ انتظامات کیے ہیں۔ یاتریوں کا کہنا تھا کہ وہ مقامی لوگوں کے یاتریوں کے تئیں رویے کو دیکھ کر کافی خوش ہوئے اور وہ چاہتے ہیں کہ باقی لوگ بھی شری امرناتھ یاترا 2022 کے لیے رجسٹریشن کریں اور بابا کے درشن کے لیے کشمیر پہنچیں۔ Yatris Reached Bandipora Transit Camp
قابل ذکر ہے کہ امرناتھ یاترا 2022 تین سال کے وقفے کے بعد منعقد ہورہی ہیں کیونکہ پہلے 2019 میں یاترا کو منسوخ کیا گیا تھا بعد میں دو سال تک یاترا کووڑ 19 کی وجہ سے بھی معطل رہی۔ اس لحاظ سے رواں سال کی یاترا کافی اہم ہیں۔ ادھر بانڈی ضلع انتظامیہ کی جانب سے بھی ٹرانزٹ کیمپ شادی پورہ میں شرددھالوں کے لیے تمام انتظامات رکھے گئے ہیں تاکہ انہیں کسی بھی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ amarnath yatra 2022