شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے بہارآباد سوناواری علاقے میں سال 2008 میں نیو ٹائپ پرائمری ہیلتھ سینٹر کے لئے ایک عمارت کی سنگ بنیاد رکھی گئی- آج جبکہ 12 سال کا عرصہ گزر چکا ہے یہ عمارت ابھی بھی تکمیل کے لئے منتظر ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر اس وقت دور دراز علاقوں میں طبی نظام کو مضبوط کرنے کے لئے کوشش کی گئی تو کیونکر 12 سال بعد بھی اس عمارت کا کام مکمل نہیں ہوسکا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگ طبی سہولیات کو لیکر پریشان ہیں-