اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: بجلی کرنٹ لگنے سے طالب علم ہلاک - Student electrocuted to death

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں بجلی کرنٹ لگنے سے ایک طالب علم کی موت واقع ہوگئی۔

بانڈی پورہ: بجلی کرنٹ لگنے سے طالب علم ہلاک
بانڈی پورہ: بجلی کرنٹ لگنے سے طالب علم ہلاک

By

Published : Jun 9, 2021, 3:38 PM IST

ضلع بانڈی پورہ میں سوناواری کے نیسبل علاقے سے تعلق رکھنے والا دسویں جماعت کا طالب علم بجلی کرنٹ لگنے سے فوت ہو گیا۔

کمسن طالب علم کی حادثاتی موت کے بعد علاقہ میں کہرام مچ گیا۔

مقامی باشندوں کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک کمسن طالب علم سبزی کے باغیچے کو سیراب کر رہا تھا کہ اچانک وہ موٹر میں لگی بجلی تار کے راست رابطے میں آیا۔

مقامی باشندوں کے مطابق کرنٹ لگنے کے فوراً بعد طالب علم کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔

ہلاک ہونے والے طالب علم کی شناخت نسبل، سوناواری سے تعلق رکھنے والے زاہد حمید تیلی ولد عبدالحمید تیلی کے طور پر ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details