شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سرحدی علاقہ کنزلون بگتور کے بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے چیئرمین مختار احمد BDC Chairman Mukhtar Ahmed نے بگتور میں واقع طبی مرکز این ٹی پی ایچ سی NTPHC کے حوالے سے کہا ہے کہ یہاں طبی سہولیات کا کافی فقدان ہے اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بی ڈی سی چیئرمین مختار احمد نے کہا ہے کہ اگر چہ اس طبی مرکز میں مشینری مہیا ہے لیکن اس کے باوجود یہاں پہ وہ ٹیسٹ نہیں کئے جاتے ہیں جو کیے جا سکتے تھے۔