اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mushaira in Sonawari: کشمیری مرثیہ نگار سید رضا ہمدانی کی یاد میں محفل مشاعرہ - ETV Bharat

سوناواری علاقے میں محفل مشاعرہ میں کئی مقامی شعراء نے حصہ لیا اور معروف مرثیہ نگار سید رضا ہمدانی Marsiya Nigar Syed Raza Hamdani کو اپنے منظوم کلام کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا۔

کشمیری مرثیہ نگار سید رضا ہمدانی کی یاد میں محفل مشاعرہ منعقد
کشمیری مرثیہ نگار سید رضا ہمدانی کی یاد میں محفل مشاعرہ منعقد

By

Published : Nov 30, 2021, 4:55 PM IST

ضلع بانڈی پورہ کے سوناواری علاقے میں کشمیری مرثیہ نگار سید رضا Marsiya Nigar Syed Raza Hamdani کی یاد میں محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا۔

کشمیری مرثیہ نگار سید رضا ہمدانی کی یاد میں محفل مشاعرہ منعقد

محفل مشاعرہ کا انعقاد اندر کلچرل فورم سوناواری، کشمیر Inder Cultural Forum Sonawari کے زیر اہتمام کیا گیا جس میں وادی کے مختلف علاقوں سے آئے شعراء اور ادباء نے مشہور کشمیری مرثیہ نگار سید رضا حسینی ہمدانی کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے منظوم کلام سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

اندر کلچرل فورم سوناواری Inder Cultural Forum Sonawari کے صدر سلیم یوسف چلکی نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ پروگرام گزشتہ کئی برسوں سے منایا جا رہا ہے۔ جس کا مقصد نوجوانوں نسل کو مقامی شعراء کی خدمات سے واقف کرانا ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’تقریب کا ایک اور مقصد کشمیری زبان کے گمنام ادبا، شعراء اور کشمیری ادب و ثقافت سے وابستہ افراد کا تعارف اور ان کی خدمات کو منظر عام پر لانا ہے۔‘‘

محفل مشاعرہ میں درجنوں شعراء نے حصہ لیا اور معروف مرثیہ نگار سید رضا ہمدانی کو اپنے منظوم کلام کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details