شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے بنگر محلہ حاجن سوناواری علاقے میں گزشتہ دنوں برفباری اور مسلسل بارش کی وجہ سے اندرونی گلی کوچے پانی سے لبریز ہیں جس کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Dilapidated Inner Roads Of Hajin
Dilapidated Inner Roads Of Hajin: بانڈی پورہ میں مسلسل بارش اور برفباری کی وجہ سے سڑکیں خراب - etv vbharat urdu
مقامی لوگوں نے میونسپل کمیٹی حاجن کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس محلے کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ہے لوگوں نے بتایا کہ حاجن علاقے میں اندرونی سڑکیں پہلے ہی خستہ حالت میں ہیں۔ تاہم گزشتہ دنوں برفباری کے سبب ان سڑکوں کو پر چلنا مزید دشوار ہوگیا ہے۔ Dilapidated inner roads of Hajin
بانڈی پورہ میں مسلسل بارش اور برفباری کی وجہ سے سڑکیں خراب
ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے بھی کئی دفعہ اعلیٰ حکام تک اس بات کو پہنچایا لیکن کسی نے بھی اس پر غور کرنے کی زحمت نہیں کی۔مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں اندرونی سڑکوں کی تعمیر کے لئے جلد کام شروع کیا جانا چاہئے کیوں کہ سردیوں کے موسم میں انہیں از حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔