شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سب ڈویژن سمبل میں محکمہ آی سی ڈی ایس کی جانب سے قومی تغذیہ ماہ کے تحت ایک آگاہی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد خواتین کو اچھی غذا اور تازہ سبزیاں استعمال کرنے کی جانب ترغیب دینا ہے۔
بانڈی پورہ: قومی تغذیہ ماہ کے تحت ایک آگاہی تقریب - جموں و کشمیر کی اہم خبر
ملک بھر میں ماہ ستمبر کو قومی تغذیہ ماہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ قومی تغذیہ ماہ کا آغاز 2018 میں ہوا تھا۔ اس کا مقصد خوراک میں غذائیت کی کمی کے چیلنجوں پر توجہ دینا ہے۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کے محکمہ کی ذمہ اری سونپی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:ملیے کشمیر کی جواں سال آرٹ ڈائریکٹر سے
جس کے تحت دیگر اضلاع کی طرح بانڈی پورہ کے اندرکوٹ سمبل سوناواری میں بھی خواتین کو آگاہی دی گئی ساتھ ہی پیدائش سے پہلے ماں کی صحیح دیکھ بھال، خون کی کمی، بچوں کی بڑھوتری، لڑکیوں کی تعلیم، خوراک، شادی کی صحیح عمر، حفظان صحت اور صفائی ستھرائی اور غذائیت سے بھر پور غذا لینے کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ اس دوران محکمہ آئی سی ڈی ایس کے ساتھ میونسپل کمیٹی سمبل کے اراکین بھی موجود تھے۔ یہ پروگرام آنگن و اڑی مرکز اندرکوٹ میں منعقد کیا گیا جس میں خواتین کی اچھی تعداد نے حصہ لیا۔