بانڈی پورہ: جموں و کشمیر میں 'بیک ٹو ولیج پروگرام' کے چوتھے مرحلے کے تحت آج شِلوت سوناواری علاقے میں ایک تقریب سرینگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کمشنر اطہر عامر کی سربراہی میں منعقد ہوئی جس میں ضلع سطح کے افسران، عوامی نمائندوں اور مقامی لوگوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ Srinagar Municipal Corporation
Back to Village Event in Bandipora اطہر عامر کی سربراہی میں بیک ٹو ولیج پروگرام - بیک ٹو ولیج پروگرام
ضلع بانڈی پورہ میں بیک ٹو ولیج پروگرام کے تحت تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف عوامی وفود اور پنچایت ممبران نے علاقے کے تعلق سے مختلف مسائل کو افسران کے سامنے اجاگر کیا۔ Back to Village Event in Bandipora
اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر پنچایت الطاف موسوی، ایس ڈی ایم سمبل بشیر لون، نوڈل افسر معراج الدین کے علاوہ متعدد دیگر افسران موجود رہے۔ تقریب میں رنگا رنگ پروگراموں کا اہتمام کیا گیا اور اس دوران کئی محکموں نے یہاں پر مختلف اسٹال نمائش کے طور پر رکھے تھے۔ اس اجلاس میں مختلف عوامی وفود اور پنچایت ممبران نے علاقے کے تعلق سے مختلف مسائل افسران کے سامنے اجاگر کئے اور موقع پر موجود افسران نے ان کو حل کرنے کی یقین دہانی کی۔