بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ڈاک بنگلوو سمبل، سوناواری میں محکمہ ذراعت کی جانب سے ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف محکمہ جات بشمول ذراعت، باغبانی اور شیپ ہسبنڈری کے افسران کے علاوہ مقامی کسانوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ آگاہی پروگرام میں فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کے حوالہ سے کسانوں کو معلومات فراہم کی گئی۔ Awareness Programme for Farmers in Sumbal Sonawari
Bandipora Awareness Programme: بانڈی پورہ میں کسانوں کیلئے آگاہی پروگرام - سوناواری میں منعقدہ یک روزہ آگاہی پروگرام
شمالی کشمیر کے سمبل، سوناواری میں منعقدہ یک روزہ آگاہی پروگرام کے دوران فصلوں کی پیداوار میں اضافہ سمیت کسانوں کی فلاح و بہبود کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ Awareness Programme in Bandipora
![Bandipora Awareness Programme: بانڈی پورہ میں کسانوں کیلئے آگاہی پروگرام بانڈی پورہ میں کسانوں کے لیے آگاہی پروگرام کا انعقاد](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-16975054-thumbnail-3x2-bandipora-aspera.jpg)
فصلوں کی بہتر پیداوار کے علاوہ کسانوں کی بہبودی کے تعلق سے حکومت کی جانب سے جاری اسکیموں کے بارے میں بھی کسانوں کو آگاہ کیا گیا۔ پروگرام کے دوران محکمہ ایگریگیچر، ہارٹی کلچر، شیپ ہسبنڈری سمیت دیگر محکمہ جات کے افسران نے کسانوں کے لئے یوٹی انتظامیہ، مرکزی سرکار کی جانب سے متعارف کی گئی اسکیموں کی مفصل جانکاری دی۔ اسکے علاوہ کسانوں کی بہبودی کے حوالے سے بھی کسانوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔ Awareness Programme for Farmers in Bandipora
مزید پڑھیں:Awareness Programme for farmer بڈگام میں کسانوں کیلئے بیداری پروگرام