اردو

urdu

ETV Bharat / state

باںڈی پورہ: کورونا وائرس کے تئیں بیداری مہم - کمیونٹی ٹرانسمیشن کی روک تھام

ڈی سی بانڈی پورہ نے کانفرنس ہال میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ کووڈ-19 کی وجہ سے بنی صورتحال سےآہستہ آہستہ نکلنے کے لیے حکومت لاک ڈاون کھول رہی ہے۔

کورونا وائرس کے تئیں بیداری کے لیے مہم
کورونا وائرس کے تئیں بیداری کے لیے مہم

By

Published : Jun 14, 2020, 5:26 PM IST

انہوں نے کووڈ-19 پر مستقل بیداری کی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نےکہا کہ کمیونٹی ٹرانسمیشن کی روک تھام کے لئے احتیاطی تدابیر بے حد اہم ہیں۔

کورونا وائرس کے تئیں بیداری کے لیے مہم

اس موقع پر اس معاملے سے نمٹنے کے اہم طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ آج ہونے والی میٹنگ میں ضلع میں جلد ہی بانڈی پورہ 'حفاظت' یعنی باںڈی پورہ فائیٹس بیک کووڈ-19 آوٹ ریچ پروگرام کا پہلا مرحلہ اس مہینے کی تیس تاریخ تک منایا جائے گا۔

اس دوران چودہ رکنی نکات پر عمل کیا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر، ریونیو، بانڈی پورہ، اس پروگرام کے نوڈل آفیسر ہوں گے۔ وہ روزمرہ کی بیداری کی سرگرمیوں کے سنوائی اور عمل در آمد کرائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details