اردو

urdu

ETV Bharat / state

Avalanche hits Gurez گریز میں برفانی تودا گر آیا، جانی یا مالی نقصان نہیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پور کے گریز تلیل علاقے میں ایک برفانی تودے گرنے کی اطلاع ملی ہے۔ حکام کے مطابق اس حادثہ میں کسی بھی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jan 14, 2023, 4:15 PM IST

گریز میں برفانی تودا گرا، کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا

بانڈی پورہ:شمالی ضلع بانڈی پورہ کے تلیل گاوں میں ہفتے کے روز ایک برفانی تودا گر آیا تاہم کسی کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گریز کے تلیل علاقے میں ایک بھاری برکم برفانی تودا گر آیا۔انہوں نے کہا کہ تاہم اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ متعدد ٹیموں کو جائے وقوع کی اور روانہ کیا گیا اور اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔دریں اثنا حکام علاقے میں تازہ صورتحال پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

ایک سرکاری عہدیدار کے مطابق علاقے کو احتیاطی طور پر بند کر دیا گیا ہے اور لوگوں سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ گھروں سے غیر ضروری باہر نکلنے سے احتراز کریں۔انہوں نے کہا کہ حکام نے لوگوں کو مدد کے لئے ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبرس بھی فراہم کئے ہیں۔

بتادیں کہ ڈویژنل انتظامیہ نے ہفتے کے روز بھی بالائی علاقوں میں برفانی تودے گر آنے کی پیشین گوئی کی ہے جس کے پیش نظر لوگوں کو احتیاط برتنے کی تلقین کی گئی ۔

مزید پڑھیں:Labourers Killed in Avalanche: ہلاک مزدوروں کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا حکم

ABOUT THE AUTHOR

...view details