اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: مشاہرے میں اضافے اور نوکریوں کی مستقلی کے لیے آشاور کرس کا احتجاج - etv bharat urdu news

احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ 'وہ نوکریوں کی مستقلی لیبر قانون کے مطابق 18 ہزار روپے ماہانہ مشاہرہ کے لیے یہ مظاہرہ کر رہے ہیں۔

مشاہرے میں اضافے اور نوکریوں کی مستقلی کےلیےآشاورکرس کا احتجاج
مشاہرے میں اضافے اور نوکریوں کی مستقلی کےلیےآشاورکرس کا احتجاج

By

Published : May 17, 2021, 5:51 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے آشا ورکرس مشاہرے میں اضافے اور نوکریوں کی مستقلی کو لے کر آج سمبل سوناواری میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مشاہرے میں اضافے اور نوکریوں کی مستقلی کےلیےآشاورکرس کا احتجاج

یہ پچھلے دس پندرہ دنوں میں ان کا دوسرا احتجاج تھا اس سے قبل بھی انہوں نے اپنے مطالبات کو لیکر احتجاج کیا-
ضلع بانڈی پورہ کے حاجن میڈکل بلاک سے وابستہ آشا ورکرس یونین نے اپنے مطالبات کے حق میں جم کر نعرہ بازی کی۔

احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ نوکریوں کی مستقلی کے لئے یہ احتجاج کر رہے ہیں۔ اور جب تک ہمیں مستقل کیا جائے گا تب تک ہمیں لیبر قانون کے مطابق 18 ہزار روپے ماہانہ مشاہرہ ملنا چاہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ آشا ورکرس محکمہ صحت کی ریڑ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اور انہوںنے لاک ڈاؤن کے دوران بھی بغیر کسی تحفظ کے کام کیا۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس کوئی پالیسی ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آشا ورکروں اور آنگن واڑی ورکروں کو مستقل کیا جانا چاہئے اور جب تک ان کو مستقل کیا جائے گا تب تک کم از کم تنخواہ قانون کو لاگو کیا جانا چاہئے

ABOUT THE AUTHOR

...view details