نواسہ رسول(ﷺ) حضرت امام حسین (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کے یوم ولادت کے سلسلے میں شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ناجن، سوناواری میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں علما، دانشوروں اور شعرا نے امام عالی مقام (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا۔
امام حسینؓ کے یوم ولادت پر سوناواری میں تقریب منعقد اس تقریب میں مختلف اسکولوں سے آئے طلبا کی ایک خاصی تعداد نے شرکت کر کے شہید کربلا کی عقیدت کے حوالے سے اپنے احساسات و جذبات کا اظہار کیا۔
مقررین نے اپنی تقریروں میں امام حسین کی زندگی اور ان کی تعلیمات کو پیش کیا۔ اس کے علاوہ شعرا نے اپنے منظوم کلام کے ذریعہ امام عالی مقام کو عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔