اردو

urdu

سمبل میں متعدد گاڑیوں کو سینٹائز کیا گیا

By

Published : Apr 25, 2020, 8:02 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری میں فوج نے کووڑ 19 کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے مختلف گاڑیوں کو سینٹائز کرنے کا عمل شروع کیا۔

سمبل میں متعدد گاڑیوں کو سینٹائز کیا گیا
سمبل میں متعدد گاڑیوں کو سینٹائز کیا گیا

سمبل سوناواری میں کووڑ 19 کے سلسلے میں مختلف ڈیپارٹمنٹس سے وابستہ گاڑیوں کے علاوہ جموں سے آرہی مال بردار گاڑیوں کو بھی سینٹائز کروایا ۔

سمبل میں متعدد گاڑیوں کو سینٹائز کیا گیا

اس سینٹائیزیشن پروگرام کا انعقاد 5 راشٹریہ رائفلز نے ونگی پورہ سمبل کے مقام پر کیا اور اس دوران فوج کے متعدد افسران بھی موجود تھے۔

اس پروگرام کا مقصد یہ تھا کہ علاقے میں کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے گا ڑیوں کو صاف و شفاف رکھنا تاکہ جو گاڑیاں مختلف علاقوں میں جاتی ہیں ان میں موجود افراد کورونا وائرس سے بچ سکیں۔

اس موقع پر سمبل میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کے علاوہ دیگر کونسلر بھی موجود تھے- انہوں نے ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے فوج کا شکریہ کیا اور اس سینٹایزیشن پروگرام کو جاری رکھنے کا ان سے مطالبہ کیا- جہانگیر احمف جو میونسپل کمیٹی سمبل کے چیئرمین ہیں کا کہنا تھا کہ گوج نے اس سے قبل بھی علاقے میں کئ پروگراموں کا انعقاد کیا ہے اور یہاں کی عوام کو مختلف طریقوں سے فائدہ پہنچایا ہے-

فوج کی 5 راشٹریہ رائفلز کے میجر ومل اور کیپٹن گپتا اس موقع پر خود موجود تھے اور انہوں نے علاقے کو سینٹائز کرنے کے عمل کو جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے - انہوں نے عوام سے اس وبائی مرض یعنی کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کے لئے لاک ڈاؤن پر عمل کرنے کا مشورہ دیا اور ماہرینِ صحت کے مشوروں پر بھی عمل کرنے کی تاکید کی -

ABOUT THE AUTHOR

...view details