اردو

urdu

ETV Bharat / state

حاجن سونا واری میں پینٹنگ مقابلے کا اہتمام

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے شاہ گنڈ سوناواری علاقے میں فوج کی جانب سے مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش پر ایک پینٹنگ مقابلہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں درجنوں اسکولی طلباء نے مختلف موضوعات ہر پینٹنگ کی صورت میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

حاجن سونا واری میں پینٹنگ مقابلے کا اہتمام
حاجن سونا واری میں پینٹنگ مقابلے کا اہتمام

By

Published : Oct 2, 2020, 8:40 PM IST

تفصیلات کے مطابق 13 راشٹریہ رائفلز کی جانب سے شاہ گنڈ سوناواری میں مقیم فوجی کیمپ میں اس پینٹنگ مقابلہ کا اہتمام کیا گیا۔

حاجن سونا واری میں پینٹنگ مقابلے کا اہتمام
پینٹنگ مقابلے میں ضلع بانڈی پورہ سے وابستہ درجنوں اسکولی طلبا و طالبات نے حصہ لیا- طلبا کے علاوہ علاقے سے وابستہ مختلف بااثر شخصیات بھی اس موقع پر وہاں موجود تھیں ۔اس مقابلہ کا مقصد طلبا کے درمیان پینٹنگ فن کے تئیں دلچسپی پیدا کرنا ہے۔ اس دوران بہترین پینٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے طلبا کو انعامات سے نوازا گیا-

یہ بھی پڑھیں: گاندھی جی کے یوم پیدائش پر خصوصی رپورٹ


اس موقع پر بات کرتے ہوئے ایک طالب علم نے بتایا کہ ان کے علاقے میں اس نوعیت کا پہلا ایسا پروگرام منعقد ہوا ہے جس میں انہوں نے حصہ لیا اور وہ اس پروگرام کو لیکر کافی خوش نظر آرہے تھے انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے پروگراموں کا انعقاد کیا جانا چاہئے تاکہ دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے طالب علم اپنی صلاحیتوں کو منظر عام پر لا سکے۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details