اردو

urdu

ETV Bharat / state

فوج کی جانب سے فٹ بال پریمیئر لیگ کا اہتمام

اس ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوانوں میں کھیلوں کی اہمیت کو فروغ دینا اور اس کے علاوہ نوجوانوں کے اندر حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔

فوج کی جانب سے فٹ بال پریمیر لیگ کا انعقاد
فوج کی جانب سے فٹ بال پریمیر لیگ کا انعقاد

By

Published : Aug 21, 2020, 5:41 PM IST

فوج نے مقامی نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے اور وادی میں کھیلوں کی اہمیت کو فروغ دینے کی ایک اور کوشش کے تحت حاجن بانڈی پورہ میں چنار فٹ بال پریمیئر لیگ کا اہتمام کیا-
یہ فٹ بال ٹورنامنٹ ضلع بانڈی پورہ کے وجپارہ حاجن نامی علاقے میں 13 راشٹریہ رائفلز کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا۔ ٹورنامنٹ کی افتتاحی نشست کے دوران مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ اس کے علاوہ اس فٹ بال ٹورنامنٹ میں بارہمولہ، گاندربل اور ضلع بانڈی پورہ کی 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ میچ کے دوران بڑی تعداد میں شائقین اپنی مقامی ٹیموں کی حمایت کرتے دیکھے گئے۔

فوج کی جانب سے فٹ بال پریمیر لیگ کا انعقاد
چنار فٹ بال لیگ کا پہلا میچ بارہمولا بمقابلہ ونگی پورہ سمبل کے درمیان وجپارہ پلے گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔ پہلے میچ میں ضلع بانڈی پورہ سے شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا اور اس موقع پر 13 راشٹریہ رائفلز کے اعلیٰ افسران بھی وہاں موجود تھے-اس ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوانوں میں کھیلوں کی اہمیت کو فروغ دینا اور اس کے علاوہ نوجوانوں کے اندر حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنا ہے-

شاہ زیب نامی ایک کھلاڑی نے بتایا کہ وہ فوج کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے فٹ بال ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج نے اس سے قبل بھی کئی کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کئے ہیں جس کی وجہ سے نوجوان نسل کھیلوں کی جانب راغب ہو رہی ہے جو ایک بہترین مستقبل کا عندیہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details