اردو

urdu

ETV Bharat / state

کھائی میں گرنے سے آرمی جوان ہلاک - موقع پر ہی جاں بحق

شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے کنارے گوریز کے علاقے چکوالی طلیل میں جمعرات کے روز ایک گہری کھائی میں گرنے کے بعد ایک آرمی کے جوان کی موت ہو گئی۔

کھائی میں گرنے سے آرمی جوان ہلاک
کھائی میں گرنے سے آرمی جوان ہلاک

By

Published : Jun 11, 2020, 8:38 PM IST

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک فوجی جوان جس کی شناخت سوبیدار یاماہا کمار کے نام سے ہوئی ہے، 6 مراٹھا انفنٹری رجمنٹ کے ساتھ وابستہ زیر نمبر جے سی 542433 ایف پھسل گیا اور وہ گہری کھائی میں گر گیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

ذرا‏‏ئع نے مزید بتایا کہ نعش کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ مزید طبی وجوہات کے لئے 92 بیس ہسپتال بادامی باغ سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details