بانڈی پورہ:جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ کے گریز میں فوج نے پورٹرس کی ایک ریکروٹمنٹ ریلی کا اہتمام کیا، جس میں کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 417 نوجوانوں نے حصہ لیا۔ ریلی کے دوران ان نوجوانوں کو جسمانی و صحت سے متعلق دیگر طرح کی جانچ کی مرحلوں سے گزرنا پڑا۔ لائن آف کنٹرول کے لئے مختص فوج کی پورٹر کمپنی کی جانب سے اس ریلی کو منعقد کیا گیا۔ ان نوجوانوں کو روزگار کا ایک بہترین موقع فراہم کیا گیا۔ Porter Recruitment Rally in Gurez
Porter Recruitment Rally in Gurez: بانڈی پورہ کے گریز میں 'پورٹرس ریکروٹمنٹ ریلی' کا اہتمام - پورٹرس کی ایک ریکروٹمنٹ ریلی
بانڈی پورہ کے گریز میں فوج نے پورٹرس کی ایک ریکروٹمنٹ ریلی Army Porter Recruitment Rally کا اہتمام کیا، جس میں کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 417 نوجوانوں نے حصہ لیا۔ دراصل اونچی چوٹیوں پر تعینات فوج کے لیے رسد پہنچانے کے لیے ایک بڑی تعداد میں پورٹرس کی ضرورت رہتی ہے۔ ریلی میں منتخب ہونے والے پورٹرس جون کی پہلی تاریخ سے اگلے چھ مہینوں تک مسلسل اپنی خدمات پیش کرتے رہیں گے۔ Army holds Porter recruitment rally at Gurez
واضح رہے کہ گریز کا علاقہ سردیوں کے دوران بھاری برف کی وجہ سے قریبآ پانچ مہینوں تک الگ تھلگ رہتا ہے، جس کی وجہ سے سرحد سے متصل اس علاقے کے لیے راشن اور دیگر ضروریات کا انتطام گرمیوں کے چند مہینوں کے دوران ہی کرنا پڑتا ہے۔ ایسے میں اونچی چوٹیوں پر تعینات فوج کو رسد پہنچانے کے لیے ایک بڑی تعداد میں پورٹرس کی ضرورت رہتی ہے، جنہیں اچھا خاصا معاوضہ ملتا ہے اور روزگار بھی فراہم ہوتا ہے۔ آج کی ریلی میں منتخب ہونے والے پورٹرس جون کی پہلی تاریخ سے اگلے چھ مہینوں تک مسلسل اپنی خدمات پیش کرتے رہیں گے۔ Army holds Porter recruitment rally at Gurez
- یہ بھی پڑھیں: سرینگر میں 'آرمی ریکروٹمنٹ ریلی' کا اہتمام