ضلع بانڈی پورہ کی پاریبل تیکری پر فوج کی چوبیس اسام رائفلز نے آج عالمی یوم یوگ منایا۔ یوم یوگ کی تقریب میں فوجی جوانوں کے ساتھ ساتھ طلبہ نے بھی شرکت کی۔
اس دوران یوگا انسٹرکٹر کی جانب سے طلبہ کو یوم یوگ کی اہمیت، فوائد اور اس کی کئی طریقوں سے روشناس کرایا۔ آسام رائفلز میں کام کر رہی لیڈی رائفل مین اور یوگا انسٹرکٹر ممتا کماری اور سروجنی لاکرا نے چھوٹے بچوں کو ایک گھنٹے تک یوگا کی مختلف تراکیب سکھائیں.