اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا کو فوج کی تہنیت - طلبا کو فوج کی تہنیت

جموں و کشمیر میں بانڈی پورہ کے حاجن میں فوج کی جانب سے دسویں جماعت کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا کو انعامات سے نوازا گیا۔

Army awarded prizes to students who achieved outstanding results in examinations
بانڈی پورہ: امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا کو فوج کی تہنیت

By

Published : Mar 6, 2021, 5:14 PM IST

شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ میں فوج نے دسویں جماعت کے امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے والے طلبا کو تہنیت پیش کی۔ آرمی گُڈ ول اسکول 13 راشٹریہ رائفلز کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے طلبا کو انعامات و اسناد سے نوازا گیا۔

بانڈی پورہ: امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا کو فوج کی تہنیت

تقریب میں سیکٹر 3 کے برگیڈیر کمانڈر مہیشور سنگھ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ ان کے علاوہ لفٹننٹ کرنل ببربھان بھی تقریب میں موجود تھے۔ اس موقع پر برگیڈیر مہیشور سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’طلبا کی نمایاں کارکردگی کے مظاہرے سے وہ کافی خوش ہیں، انہوں نے دسویں جماعت کے امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کرے والے طلبا کو مبارکباد دی اور انہیں مزید محنت کرتے ہوئے زندگی میں ترقی کرنے کی تلقین کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details