بانڈی پورہ کے پاریبل ٹیکری کیمپ میں آج فوج کی 27 آر آر کی جانب سے سالانہ آرمڈ فورسز ویٹرنز ڈے کی تقریب منعقد کی گئی۔
پانچویں سالانہ آرمی ویٹرنز ڈے کی تقریب منعقد تقریب میں ضلع میں مقیم سبھی سابق فوجی اہلکاروں نے شرکت کی۔ اس موقعے سابق اہلکاروں کی خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔ اس کے علاوہ سابق فوجی اہلکاروں کو مختلف ویلفیئر اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی اور ان کے مختلف مسائل کو بھی قلمبند کیَا گیا گیا۔
تقریب میں سابق اہلکاروں کے لئے طبی سہولیات کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ جس میں ان کا چیک اپ اور ادویات تقسیم کی گئیں۔ اس موقعے پر فوج میں کام کرچکے ان افراد نے فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے منعقد کئے جانے سے انہیں ویلفیئر اسکیمز، صحت اور دیگر مسائل کے بارے میں بے حد ثود مند جانکاری فراہم ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کشمیر: پاکستان آرمی کے مورٹار فیوز برآمد، سکیورٹی فورسز متحرک
واضح رہے کہ آرمی ویٹرنز ڈے کی تقاریب سالانہ طور پر ان فوجیوں کی یاد میں منعقد کی جاتی ہیں جنہوں نے ملک کے لئے اپنی زندگی نچھاور کی۔