بانڈی پورہ:پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے پپچن علاقے کے نزدیک لشکر طیبہ سے وابستہ ایک مبینہ عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ایک اطلاع موصول ہونے پر بانڈی پورہ پولیس نے فوج کی 14 آر آر اور سی آر پی ایف کی 3 بٹالین کے ہمراہ بدھ کو پپچن علاقے کے نزدیک ایک ناکہ چیکنگ کے دوران لشکر طیبہ کے ایک 'ہائی برڈ' عسکریت پسند کو گرفتار کیا۔ Alleged Militant Arrested in Bandipora
باںڈی پورہ میں مبینہ عسکریت پسند گرفتار گرفتار شدہ عسکریت پسند کی شناخت محبوب الاسلام عرف فرحان ولد انعام الحق شاہ ساکن نادی ہال بانڈی پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کے دوران گرفتار شدہ شخص کی تحویل سے ایک چینی ساخت گرینیڈ جس کو اس نے اسکوٹی زیر نمبرJK15A- 0839 کی سیٹ کے نیچے چھپایا تھا، برآمد کیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق تفتیش کے دوران گرفتار شدہ عسکریت پسند نے انکشاف کیا کہ وہ لشکر طیبہ کے ساتھ وابستہ ہے اور اسی جنگجو تنظیم کی ہدایت پر نادی ہال مارکیٹ میں واقع اپنی دکان میں ایک کیمن گاہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'گرفتار شدہ عسکریت پسند نے انکشاف کیا کہ لشکر کے مہلوک جنگجو حیدر عرف ابو موسیٰ، ابو اسمٰعیل عرف فیصل، ابو حمزہ عرف اوکاشا، گلزار عرف فیضان اسی کمین گاہ میں پناہ لیتے تھے۔'
باںدی پورہ میں ہائی برڈ عسکریت پسند گرفتار مزید پڑھیں:
بیان میں کہا گی کہ 'گرفتار شدہ عسکریت پسند نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے اس کمین گاہ میں اسلحہ و گولہ بارود اور آئی ای ڈی بھی رکھے تھے جس کے لیے وہ بانڈی پورہ ضلع کے نوجوانوں کو بھرتی کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے تاکہ لشکر کو مزید مستحکم بنایا جاسکے۔ بیان کے مطابق بعد ازاں 'اس کمین گاہ سے 3 اے کے 47 رائفلیں، ان کے دس میگزین، 38 گولیاں، 3 پوچ، 2 وائی ایس ایم ایس سیٹ،2 ڈیٹو نیٹر وغیرہ بر آمد کیے گئے۔'