اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: کول پر غیر قانونی قبضہ - مقامی شخص کا الزام

مقامی شخص کا الزام ہے کہ ریونیو محکمہ نے محض ایک گھر کی دیوار ہٹا دی۔ جبکہ باقی ایسے درجنوں افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی جنہوں نے اس کول پر غیر قانونی قبضہ کیا ہے۔

بانڈی پورہ: کول پر غیر قانونی قبضہ
بانڈی پورہ: کول پر غیر قانونی قبضہ

By

Published : Oct 4, 2021, 7:30 PM IST

شمالی کشمیر میں ضلع بانڈی پورہ کے اجس گاؤں کے چمپز ہورہ میں مقامی افراد نے ریونیو محکمہ پر الزام عائد کیا ہے کہ غیر قانونی قبضہ ہٹانے کے پاداش میں محض کچھ مکینوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

دراصل مزکورہ علاقے میں بارش کی وجہ سے اور کول کی زمین پر قبضہ ہونے کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے۔ کچھ روز قبل مقامی افراد نے تحصیلدار اجس کو اسرار کیا تھا کہ کول پر سے ناجائز قبضہ ہٹایا جائے تاکہ مستقبل میں سیلابی صورتحال سے بچا جاسکے۔

وہیں اس معاملے میں تحصیلدار اجس نے نائب تحصیلدار کی صدارت میں ٹیم تشکیل دی تھی لیکن ٹیم نے محض ایک گھر پر کارروائی کرتے ہوئے دیوار ہٹادی۔

مقامی شخص کا الزام ہے کہ ریونیو محکمہ نے محض ایک گھر کی دیوار ہٹا دی۔ جبکہ باقی ایسے درجنوں افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی جنہوں نے اس کول پر غیر قانونی قبضہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹیم میں شامل ملازمین نے ایسے بیشتر مکینوں سے ساز باز کیا ہے اور ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: 'سبکدوش انجینئرز کے بجائے بے روزگار نوجوان انجینئرز کو نوکری فراہم کی جائے'

ان مقامی افراد کا یہ بھی الزام ہے کہ تھوڑی سی کارروائی کرکے جان بوجھ کر اس کام کو ادھورا چھوڑ دیا گیا تاکہ ان افراد کو کارروائی سے بچایا جاسکے جن سے ساز باز کیا گیا ہے۔

مقامی افراد کا مطالبہ ہے کہ اس کول سے پوری طرح سے ناجائز تعمیرات کو ہٹایا جائے اور ہر ایسے گھر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے جس کے قبضے میں اس کول کی زمین ہے تاکہ خاطر خواہ نتائج برآمد ہوسکے اور مستقبل میں کسی بھی امکانی سیلابی صورتحال سے بچا جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details