اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلیل میں طویل عرصے کے بعد فضائی خدمات شروع - سردیوں کے موسم میں بھاری برف باری

تُلیل کے باشندے کافی عرصے سے سردیوں کے ایام میں وادی گریز کے لیے بانڈی پورہ سے فضائی خدمات شروع کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے، جو آج پورا ہوا ہے۔

لمبے عرصے کے بعد فضائی خدمات شروع
لمبے عرصے کے بعد فضائی خدمات شروع

By

Published : Jan 2, 2021, 3:09 PM IST

بانڈی پورہ سے تُلیل کے لئے فضائی خدمات شروع ہونے پر تُلیل کے لوگوں نے آج خوب جشن منایا۔ آج جوں ہی بانڈی پورہ سے پہلی پرواز بڈوگام تُلیل پہنچی تو لوگوں نے تُلیل کے بی ڈی سی چیئرمین اعجاز راجا کا شاندار استقبال کیا جبکہ علاقے کی خواتین نے شینا زبان میں روایتی گانے پیش کئے۔

تُلیل کے باشندے کافی عرصے سے سردیوں کے ایام میں وادی گریز کے لیے بانڈی پورہ سے فضائی خدمات شروع کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے، جو آج پورا ہوا ہے۔

لمبے عرصے کے بعد فضائی خدمات شروع

اس موقعے پر بی ڈی سی چیئرمین اعجاز راجا نے لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل ایک ایک کر کے حل کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے
دو روز بعد پلوامہ میں معمولات زندگی بحال، انٹرنیٹ ہنوز بند

واضح رہے کہ سردیوں کے موسم میں بھاری برف باری کے سبب اس علاقے سے پوری دنیا کا زمینی رابطہ چھ ماہ کے لیے منقطع ہو جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details