اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ کے سمبل میں سینٹائزیشن مہم - sanitisation in sumbul

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری میں گزشتہ روز کئی دکانداروں کا کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹیو پایا گیا، جس کے بعد پورے مارکیٹ میں ایک بار پھر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے-

بانڈی پورہ کے سمبل میں سینٹائزیشن مہم
بانڈی پورہ کے سمبل میں سینٹائزیشن مہم

By

Published : Jul 16, 2020, 10:29 PM IST

تفصیلات کے مطابق سمبل میونسپل کارپوریشن نے اس سلسلے میں سمبل قصبہ کے اندر ایک سینٹائزیشن مہم شروع کی ہے جس کے تحت پورے مارکیٹ کو سینٹائز کیا جائے گا تاکہ کورونا وائرس کے مزید پھیلا پر قابو پایا جاسکے-

اس سے قبل بھی بانڈی پورہ ضلع کا سمبل علاقہ کورونا وائرس کے حوالے سے کافی حساس رہا ہے تاہم پچھلے ایک ماہ سے زائد عرصے کے دوران یہاں کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز میں کمی آنے لگی تھی لیکن گزشتہ روز جب ضلع بانڈی پورہ میں قریب 20 کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے تو ایک بار پھر کووڈ 19 کو لیکر لوگوں میں تشویش پائی جارہی ہے-

یہ بھی پڑھیں: 'گریز اور سمبل میں دکانیں بند رہیں گی'



پیر کو سمبل مارکیٹ میں کام کرنے والے کئی دکانداروں کے کورونا سے متعلق رپورٹ مثبت آئی، جس سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ وائرس قصبہ میں مزید پھیل سکتا ہے-

اس پر قابو پانے کے لیے میونسپل کمیٹی سمبل نے چیئرمین جہانگیر احمد کی سربراہی میں سمبل مارکیٹ کا سینٹائزیشن ڈرائیو شروع کیا جس کے تحت دکانوں، دفتروں اور بینکوں کو سینٹائز کیا گیا اور اس ڈرائیو کے تحت پورے سمبل مارکیٹ کو سینٹائز کیا جائے گا-

ABOUT THE AUTHOR

...view details